Thursday, November 13, 2025
ہومدنیاسی جی ٹی این کے 3 چینلز کو فاسٹ پلیٹ فارم کے ذریعے عالمی سطح پر لانچ کر دیا گیا

سی جی ٹی این کے 3 چینلز کو فاسٹ پلیٹ فارم کے ذریعے عالمی سطح پر لانچ کر دیا گیا


بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کے پہلے تین چینلز، یعنی سی جی ٹی این گلوبل بز، چائنا ٹریول، اور ڈسکورینگ چائنا، کاعالمی سطح پر باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ یہ چینلز 15 مین اسٹریم انٹرنیشنل فاسٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں تقریباً 200 ملین صارفین کو 24/7 نشریات فراہم کریں گے،

جو چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اپنی نئی بین الاقوامی مواصلاتی حکمت عملی میں ایک اہم قدم ہے۔ فاسٹ ٹی وی حالیہ برسوں میں عالمی ویڈیو مارکیٹ میں تیزی سے ابھرنے والا ایک نیا کاروباری ماڈل ہے، جو اشتہارات کی مدد سے چلتا ہے اور صارفین اسے مفت دیکھ سکتے ہیں۔ 2023 کے بعد سے سی جی ٹی این نے اپنا فاسٹ چینل فعال طور پر تیار کیا ہے اور اپنے سی جی ٹی این انگلش چینل اور دستاویزی چینل کو دنیا کے معروف فاسٹ پلیٹ فارمز پر ترقی دی ہے۔ اس بار شروع کیے گئے تینوں چینلز کا مواد سی جی ٹی این کے اپنے معیاری پروگراموں سےحاصل کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔