Friday, November 14, 2025
ہومدنیاچین اور ساموا کے درمیان دوستانہ تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے، چینی صدر

چین اور ساموا کے درمیان دوستانہ تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے، چینی صدر

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ اور ساموا کے صدر تیمالائی افانو نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو تہنیتی پیغامات بھیجے۔

جمعرات کے روز
صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور ساموا کے درمیان دوستانہ تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ گزشتہ نصف صدی کے دوران، دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی احترام، برابری اور ایک دوسرے کی قومی خودمختاری و آزادی کے تحفظ کی پُرعزم حمایت کے اصولوں پر تعلقات قائم رکھے ہیں۔ فریقین کے درمیان سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے ثمرات نمایاں ہیں، اور عوامی و ثقافتی تبادلے بھی مسلسل فروغ پا رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی میں اضافہ ہوا ہے۔


صدر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ وہ چین۔ساموا تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور صدر تیمالائی افانو کے ساتھ مل کر، دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے پچاس سال مکمل ہونے کے اس موقع کو ایک نئے نقطۂ آغاز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے، اور چین۔ساموا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک نیا باب رقم کرنے کے خواہاں ہیں۔
اسی روز چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور ساموا کے وزیر اعظم لالویلیما شمٹ نے بھی تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔