Friday, November 14, 2025
ہومدنیاچین میں 35ویں چائنا جرنلزم ایوارڈ پریزنٹیشن کی تقریب کا انعقاد

چین میں 35ویں چائنا جرنلزم ایوارڈ پریزنٹیشن کی تقریب کا انعقاد

بیجنگ ()
35ویں چائنا جرنلزم ایوارڈ پریزنٹیشن تقریب 6 نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے سربراہ لی شو لے نے تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب کی میزبانی آل چائنا جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے کی۔ تقریب میں 377 چائنا جرنلزم ایوارڈز یافتہ تخلیقات کے علاوہ “دس بہترین صحافیوں ” اور “اچھے نامہ نگاروں کی کہانیوں” کے بارہویں ایڈیشن کے 10 امیدواروں کو چائنا جرنلزم ایوارڈسے نوازا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔