Thursday, November 13, 2025
ہومدنیاچائنا میڈیا گروپ کے شانشی بیورو کا افتتاح کر دیا گیا

چائنا میڈیا گروپ کے شانشی بیورو کا افتتاح کر دیا گیا

بیجنگ (سب نیوز) چائنا میڈیا گروپ کے شانشی بیورو کے افتتاح کی تقریب شی آن شہر میں منعقد ہوئی۔صوبہ شان شی کی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری اور صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ ای ڈے اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور ملکر سی ایم جی شانشی بیورو کا افتتاح کیا۔

اپنے خطاب میں شن ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ “نظریہ + آرٹ + ٹیکنالوجی” کے انضمام کو گہرا کرے گا، تاکہ اندرون اور بیرون ملک ناظرین صوبہ شانشی کی گہری تاریخ اور جدید تہذیب کے منفرد حسن سے لطف اندوز ہو سکیں۔


تقریب میں چائنا میڈیا گروپ اور شی آن جیاؤٹھونگ یونیورسٹی نے تعاون کے فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق فریقین پلیٹ فارم قائم کرنے اور میڈیا، یونیورسٹی اور سماجی وسائل کو مربوط کرنےسمیت اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

تقریب میں سی ایم جی کے برانڈ پروگرام “چینی شاعری کانفرنس” کے تین اقساط پر مشتمل خصوصی پروگرام “یئن آن شاعری اجتماع” اور سی ایم جی شارٹ ویڈیوز سیریز “چھانگ آن گیت” کی نشریات کا آغاز بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔