Thursday, November 13, 2025
ہومپاکستانبحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح

بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح

اسلام آباد: بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی، بریگیڈیئر (ر) ابوبکر، بریگیڈیئر (ر) بدر، کرنل (ر) ڈاکٹر رشید اور ای ایف اے کے اراکین کی جانب سے نئے کلینک کا افتتاح کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خالد منصور ایرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کلینک کا مقصد عوام کو معیاری، جدید اور سستی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

بریگیڈیئر (ر) ابوبکر اور بریگیڈیئر (ر) بدر نے کہا کہ کلینک میں انتہائی کم نرخوں پر لیبارٹری ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ عام عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دسترس میں فراہم کی جا سکیں۔
کرنل (ر) ڈاکٹر رشید نے کہا کہ کلینک میں تربیت یافتہ عملہ موجود ہے تاکہ مریضوں کو بہترین علاج مہیا کیا جا سکے۔

ای ایف اے کے اراکین نے کہا کہ یہ کلینک بحریہ انکلیو اور گردونواح کے رہائشیوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہوگا اور صحت کے میدان میں ایک مثبت قدم ہے۔ مستحق اور نادار مریضوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی تاکہ کوئی بھی شخص مالی مجبوری کے باعث علاج سے محروم نہ رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔