Thursday, November 13, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت

اسلام آباد:(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ ایمان مزاری نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں وکیل مقرر کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر نے مزید وقت دیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ریاستی کونسل مقرر کرکے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت میں دوپہر 12 بجے تک وقفہ کرتے ہوئے قرار دیا کہ آرڈر بارہ بجے جاری کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔