Friday, November 14, 2025
ہومتازہ ترینایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث روف پر دو میچز کی پابندی عائد

ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث روف پر دو میچز کی پابندی عائد

اسلام آباد (سب نیوز)آئی سی سی نے ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری پر فاسٹ بالر حارث روف کو دو میچز کے لیے معطل کردیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بولر حارث روف کو دو میچز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔حارث روف آج چار نومبر کا میچ اور دوسرا چھ تاریخ کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔