Friday, November 14, 2025
ہومپاکستانمیڈیکل کالجز میں داخلوں کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا معاملہ ، پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین و دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر

میڈیکل کالجز میں داخلوں کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا معاملہ ، پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین و دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)میڈیکل کالجز میں داخلوں کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا معاملہ ، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین و دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا ۔

مقدمے کے متن کے مطابق پی ایم ڈی سی کے ملازم صدام حسین نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 9طلبا کو مختلف میڈیکل کالجز میں داخلے کا جھانسہ دیکر 4کروڑ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی ، ملزم کیخلاف فراڈ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔