Friday, November 14, 2025
ہومکامرسچین کی سمندری جی ڈی پی میں اضافے کا رجحان برقرارمجموعی سمندری پیداوار 7.9 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

چین کی سمندری جی ڈی پی میں اضافے کا رجحان برقرارمجموعی سمندری پیداوار 7.9 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

بیجنگ :چین کی وزارت قدرتی وسائل نے اعلان کیا کہ پہلی تین سہ ماہیوں میں مجموعی سمندری پیداوار 7.9 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 5.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس سے سمندری معیشت میں استحکام اور ترقی کا اچھا منظر نامہ دکھائی دیتا ہے۔پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کے سمندری وسائل کی فراہمی کے معیار میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

گرڈ سے منسلک نئی آف شور ونڈ پاور کی صلاحیت میں سال بہ سال 42.1 فیصد اضافہ ہوا۔ روایتی سمندری صنعتیں بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ چین ، جہاز سازی کے شعبے میں نئے حاصل شدہ آرڈرز کی تعداد، مکمل شدہ آرڈرز کی تعداد اور ہاتھ میں موجود آرڈرز کی تعداد کے لحاظ سے عالمی سطح پر سرفہرست ہے۔ گرین شپ کے نئے آرڈرز کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 70.6 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ میرین انجینئرنگ سے وابستہ مصنوعات کی تیاری کی صنعت نے مسلسل ترقی کی ہے۔چین نئے موصول شدہ آرڈرز ، ڈیلیور کردہ آرڈرز اور ہاتھ میں موجود آرڈرز کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ۔ سمندری غیر ملکی تجارت بھی مستحکم رہی ہے۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں، سمندری درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت میں سال بہ سال 1.7 فیصد اضافہ ہوا، اور ساحلی بندرگاہوں پر بیرونی تجارت کے سامان کے حجم میں اضافے کی شرح بھی پہلی ششماہی کے مقابلے میں تیز رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔