Friday, October 24, 2025
ہومکھیلوسیم اکرم کی 10 ماہ بعد بیٹی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

وسیم اکرم کی 10 ماہ بعد بیٹی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد ،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی بیٹی سے 10 ماہ بعد ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیٹی سے 10 ماہ بعد ملاقات کی ویڈیو شیئر کی۔ اس موقع پر انہوں نے لکھا کہ مجھے آخر کار 10 ماہ کی طویل جدائی کے بعد بیٹی سے ملاقات کا موقع مل گیا۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ ایک دوسرے سے الگ رہتے ہوئے بھی میری اہلیہ نے 10 ماہ تک میری بیٹی کی پرورش کی، اس پر شنیرا اکرم کا شکر گزار ہوں۔ ویڈیو میں باپ بیٹی کو گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ وسیم اکرم اور شنیرا کی شادی آج سے 8 سال قبل ہوئی جس سے عائلہ اکرم کی پیدائش 2014 میں ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔