Saturday, November 1, 2025
ہومپاکستانایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے صارفین کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگیولیشن اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق حکومت نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹفیکیشن میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے فی سلنڈر نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل اکتوبر کے لیے فی سلنڈر قیمت دو ہزار 448 روپے 33 پیسے مقرر تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔