Saturday, November 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری

ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور (آئی پی ایس) لاہورکی مقامی عدالت نے یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ سےرشوت لینے والے این سی سی آئی اے کے چھ افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نےتین صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیا،فیصلےمیں کہاگیا ہےکہ درخواستگزار نے ایف آئی اے کودرخواست کی کہ تفتیشی شعیب ریاض اورسرفراز چوہدری نےریلیف کےنام پر رشوت مانگی۔

درخواست گزار نےافسران کودی گئی تمام رقم سےمتعلق تفصیلات بتائیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ درخواست میں کرنسی نوٹ کی نوعیت،وقت اور تاریخ درج نہیں،اروب جتوئی نے یوٹیوبر کے بھائی ضیاالرحمان کو بطورگواہ پیش کیا،تفتیشی نےدونوں سےتمام تفصیلات،چیکس کی تصاویرقبضےمیں لیں۔

اروب جتوئی نےبیان دیا کہ یہ افسران این سی سی آئی اےکےاعلیٰ عہدیداروں کوماہانہ بھی دیتے ہیں، فیصلے میں لکھا گیا ہےکہ تفتیشی نےانکوائری میں بتایا کہ یہ نیٹ ورک بڑےپیمانےپرکام کررہا ہے،تفتیشی نے ملزمان سےرقم کی برآمدگی کےلیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

ملزمان کےخلاف پرائیویٹ شکایت کنندہ کی صورت میں میٹریل موجود ہے،تفتیش مکمل کرنے کےلیے ملزمان کا ریمانڈ دیا جانا ضروری ہے،ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔