ٹانک(آئی پی ایس ) سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس میں 8 خوارج ہلاک ہوئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کے عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔
