Friday, October 24, 2025
ہومپاکستانجنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکارہ دورہ کیا، دورے کے دوران صدر مالدیپ ڈاکٹر محمد معیظ، وزیر دفاع محمد غسان مامون، اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی اور علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور، بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کیا اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مالدیپ کی سول و عسکری قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا۔اس سے قبل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس ہیڈکوارٹرز آمد پر ایک چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔