بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت خارجہ کی دعوت پر اسلامی تعاون تنظیم کے وفد نے 19 سے 21 اکتوبر تک سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے کا دورہ کیا۔انہوں نے 70 سال پورے ہونے پر سنکیانگ کی ترقی ، عوام کی خوشحال اور پرسکون زندگی کو سراہا،
جو عوام پر مبنی ترقیاتی تصور کی عکاسی اور چینی طرز کی جدیدیت کی کامیاب عملی مثال ہے۔ وفد کے ارکان نے چین کے ساتھ مزید تبادلہ اور تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اسلامی ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مثبت طور پر فروغ دیتا رہے گا۔ چین دل کی گہرائیوں سے مزید دوستوں کو خوبصورت سنکیانگ میں خوش آمدید کہتا ہے۔
