Friday, October 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزچینی صدر کی روڈریگو پاز پیریرا کو بولیویا کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

چینی صدر کی روڈریگو پاز پیریرا کو بولیویا کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے روڈریگو پاز پیریرا کو بولیویا کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔جمعہ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور بولیویا اچھے دوست اور ساتھی ہیں ۔سفارتی تعلقات کے قیام کے 40 برسوں میں چین اور بولیویا کے تعلقات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اورباہمی دلچسپی سے متعلق امور میں تفہیم اور حمایت جاری رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کے ذریعے نتائج حاصل کئے ہیں۔ دونوں ممالک کی دوستی عوام کے دل میں محفوظ ہے۔ بولیویا ایک چین کے اصول پر کاربند ہے جس کو چین سراہتا ہے۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین بولیویا تعلقات کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور صدر روڈریگو پاز پیریرا کے ساتھ مل کر چین بولیویا اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام مزید خوشحال ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔