Friday, October 24, 2025
ہومپاکستانوفاقی وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وفاقی وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے. وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 (بی)کی ذیلی شق 1 (اے) کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قراردیا
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے جعمرات کو وزیراعٖظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں متفقہ طور پر ٹی ایل پی کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے وفاق سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پابندی سے متعلق وزارت قانون کی جانب سے باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ سے ریفرنس کی منظوری پرالیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔

جس کے بعد وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو اس معاملے پر ضابطے کی کارروائی کی ہدایت کی، اور اب باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔