Friday, October 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزوفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (آئی پی ایس) موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 514 ارب روپے بیرونی قرض لیا۔ جولائی تا ستمبر پچھلے سال کے مقابلے 150 ارب 51 کروڑ روپے زیادہ قرضہ ملا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 364 ارب روپے قرض حاصل ہوا تھا۔

دستاویز کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 41 فیصد زیادہ بیرونی مالی معاونت ملی، تین ماہ میں ایک ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی حاصل ہوئی، نان پراجیکٹ ایڈکی مد میں 336 ارب 44 کروڑ روپے کی مالی معاونت ملی، مختلف منصوبوں کیلئے 178 ارب روپے حاصل ہوئے۔

سعودی عرب نے پاکستان کو 85 ارب روپے سے زائد کی تیل کی سہولت فراہم کی، ڈالر ٹرم میں 3ماہ میں 1.81 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت حاصل ہوئی، گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلےمیں پاکستان کو 50 کروڑ 76 لاکھ ڈالرزیادہ فنڈز ملے۔

جولائی تا ستمبر 39 فیصد زیادہ بیرونی مالی معاونت ملی، عالمی مالیاتی اداروں نے 93 کروڑ 92 لاکھ ڈالر دیئے، اس دوران مختلف ممالک نے 34 کروڑ 47 لاکھ ڈالر فراہم کئے، رواں مالی سال 19 ارب 92 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ آئی ایم ایف سے ملنے والا قرضہ اس کے علاوہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔