Friday, October 24, 2025
ہومپاکستانآزاد کشمیر حکومت کیساتھ اتحاد قائم رکھا جائے یا نہیں؟،پی پی قیادت کا اجلاس کل طلب

آزاد کشمیر حکومت کیساتھ اتحاد قائم رکھا جائے یا نہیں؟،پی پی قیادت کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس )پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے کل زرداری ہاوس اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے یا ختم کرنے پر غور متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس طلبی کی تصدیق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری انفارمیشن جاوید ایوب نے کی ہے۔ اجلاس کی صدارت فریال تالپور کریں گی، کشمیر افیئرز کی انچارج خصوصی طور پر شریک ہوں گی۔صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کی قیادت میں کور ٹیم اور مرکزی عہدے دار شریک ہوں گے، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے یا ختم کرنے پر غور متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی حکومت سے علیحدگی یا تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہے، رواں ماہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا یہ چوتھا اہم اجلاس ہوگا۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے اپنی تجاویز شریک چیئرمین آصف علی زرداری تک پہنچا دی ہیں، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے، اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔