اسلام آباد (سب نیوز)ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائرمیں چار کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 19ارب 85کروڑ 40لاکھ ڈالر ہوگئے ۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالرریزرو 1 اعشاریہ 4 کروڑڈالراضافے سے 14ارب 45کروڑ 50لاکھ ڈالرہوگئے ۔ جبکہ ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈالرڈپازٹس 2کروڑ90لاکھ ڈالر اضافے سے 5ارب 40کروڑ ڈالر ہو گئے۔