14ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کی ترقی کا سفر انتہائی غیرمعمولی رہا
بیجنگ:
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے اجلاس کی صدارت کی اور مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس میں اہم خطاب کیا۔
اجلاس میں شی جن پھنگ نے مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی نمائندگی کرتے ہوئے ورک رپورٹ پیش کی ۔ اجلاس میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کی جانب سے قومی معیشت اور سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے بارے میں تجاویز کی منظوری دی گئی۔ شی جن پھنگ نے کل رکنی اجلاس کو “تجاویز (بحث کے لیے مسودے)” کا تعارف کروایا۔
اجلاس نے “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران چین کی ترقی میں حاصل ہونے والی بڑی کامیابیوں کو انتہائی سراہا۔ “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران چین کی ترقی کا سفر انتہائی غیرمعمولی رہا۔ پیچیدہ بین الاقوامی حالات ،مشکل گھریلو اصلاحات اور ترقی و استحکام کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، شی جن پھنگ کی رہنمائی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے پوری پارٹی اور ملک کی تمام قومیتوں کو متحد کرتے ہوئے مشکلات کا مقابلہ کیا اور ثابت قدمی سے ملکی ترقی کو آگے بڑھایا، کرونا وبا کے شدید اثرات کو برداشت کیا، متعدد بڑے خطرات اور چیلنجز کا مؤثر انداز میں سامنا کیا، اور پارٹی اور ملکی امور میں نئی عظیم کامیابیاں حاصل کیں۔اس دوران چین کی اقتصادی قوت، سائنسی و تکنیکی قوت اور مجموعی قومی قوت نئی سطح پر پہنچ گئی، چینی طرز کی جدیدیت نے نئی مستحکم پیش رفت کی، اور دوسرے صدسالہ ہدف کے نئے سفر کا ایک اچھا آغاز ہوا۔
اجلاس نے “15ویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران اقتصادی و سماجی ترقی کے اہم اہداف پیش کیے،جن میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنا، سائنسی و تکنیکی خودانحصاری کے معیار میں نمایاں اضافہ کرنا،جامع اصلاحات کو مزید گہرائی سے آگے بڑھانے میں نئی پیش رفت حاصل کرنا، سماجی تہذیب کی سطح میں نمایاں اضافہ، عوام کےمعیار زندگی میں مسلسل بہتری، خوبصورت چین کی تعمیر میں نئی عظیم پیش رفت، اور قومی سلامتی کی حفاظت کو مزید مستحکم کرنا شامل ہے۔ اس بنیاد پر مزید پانچ سال کی جدوجہد کے بعد، 2035 تک چین کی اقتصادی طاقت، سائنسی و تکنیکی طاقت، دفاعی طاقت، مجموعی طاقت اور بین الاقوامی اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا، فی کس جی ڈی پی درمیانے درجے کے ترقی یافتہ ممالک کی سطح تک پہنچ جائے گی، عوام کی زندگی مزید خوشگوار اور بہتر ہوگی اور سوشلسٹ جدیدیت بنیادی طور پر حاصل کر لی جائے گی۔
