لاہور(آئی پی ایس )پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 954 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور لوکیٹر کی مدد سے مفرور ملزمان کو پکڑنے کیلئے لاہور میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اور دیگر اضلاع میں بھی کریک ڈاون جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ٹی ایل پی کے دیگر پرتشدد مظاہرین مختلف اضلاع میں مفرور ہیں جن کے خلاف پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، لاہور پولیس نے ٹارگٹ لسٹ تیار کی ہے جس میں تقریبا ساڑھے تین ہزار مظاہرین کی شناخت کی گئی ہے جنہیں پولیس کی جانب سے پکڑنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹی ایل پی کے ساڑھے 4 ہزار مظاہرین کو گرفتار کرنے کے لئے سخت کارروائیاں جاری رکھے، پولیس کے مطابق ٹارگٹ لسٹ میں تقریبا 3500 پرتشدد مظاہرین شامل ہیں جنہیں قانونی کارروائی کے لئے گرفتار کیا جانا ہے۔
