Friday, October 24, 2025
ہومپاکستانخیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا مطالبہ

پشاور (سب نیوز)محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے وزیراعلی سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث صوبے میں آٹے کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔

محکمہ خوراک نے موقف اپنایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 151(1)کے تحت صوبوں کے درمیان آزادانہ تجارت وفاق کی ضمانت ہے، لہذا پنجاب حکومت کا گندم روکنے کا اقدام وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کے اصولوں کے منافی ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب سے گندم اور آٹے کی آزادانہ ترسیل یقینی بنانے کے لیے تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔