Thursday, October 23, 2025
ہومتازہ تریننیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11کھرب روپے سے زائد کی بازیابی

نیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11کھرب روپے سے زائد کی بازیابی

اسلام آباد (سب نیوز)نیب کی سال 2025کی تیسری سہ ماہی میں 11 اعشاریہ02کھرب روپے کی بازیابی، قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی حالیہ بازیابی پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زائد ہے۔ نیب نے 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 1649 اعشاریہ36ارب روپے (5 اعشاریہ16کھرب روپے)کی ریکوری کی ہے۔

اس سہ ماہی میں عوامی دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں 17 ہزار 194متاثرین، نیب کی ریکوریز کی بدولت مستفید ہوئے، نیب کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مقدمے میں 2 اعشاریہ8ارب روپے مالیت کے 2قیمتی پلاٹ بازیاب کر کے کے پی ٹی کے حوالے کئے۔ نیب سکھر نے 2 اعشاریہ5ارب روپے مالیت کی نیشنل ہائی اتھارٹی کی 361ایکڑ اضافی اراضی کی بازیابی کی۔اس سہ ماہی کے دوران نیب نے 1 اعشاریہ39ملین ایکڑپر محیط منگرووز جنگلات کی اراضی بازیاب کرائی، جس کی مالیت 1104 اعشاریہ97ارب روپے ہے۔ جنگلات کی اراضی کی کل ریکوری 2592 اعشاریہ74ارب روپے(25اعشاریہ 9کھرب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ نیب بلوچستان نے جنگلات کی 414036 ایکڑ اراضی بازیاب کرای کی، جس کی مالیت 44 اعشاریہ8ارب روپے ہے۔ نیب خیبر پختونخواہ نے 3 اعشاریہ 2ارب کی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ریاستی اراضی ریکور کر کے وزارت صنعت و پیداوار، حکومت پاکستان کے حوالے کی۔ نیب نیب نے عوامی دھوکہ دہی کے متاثرین کا ازالہ کرتے ہوئے بی فور یوکیس کے 5008متاثرین کو پہلی باررقوم کی آن لائن ادائیگی/تقسیم کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔