Thursday, October 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزبیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں سنکیانگ کا ایک اہم کردار ہے ، آسٹریلوی صحافی

بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں سنکیانگ کا ایک اہم کردار ہے ، آسٹریلوی صحافی

بیجنگ :آسٹریلوی میگزین ایشیا پیسیفک ڈیفنس رپورٹر کے ایڈیٹر کیم برگمین نے حالیہ دنوں چینی حکومت کی دعوت پر چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کا دورہ کیا

جس کے بعد انہوں نے میگزین میں ایک مضمون شائع کیا اور نشاندہی کی کہ سنکیانگ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں انتہائی اہم جغرافیائی کردار ادا کر رہا ہے اور سنکیانگ میں عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے مضمون میں لکھا کہ انہوں نے سنکیانگ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی نفی کے حوالے سے ایک نمائش دیکھی، جس سے انھیں یہ احساس ہوا کہ چین کے پاس دہشت گردی کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سنکیانگ کا دورہ معلوماتی تھا اور لگتا ہے کہ چین مقامی لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور انداز میں مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

کسی بھی قسم کےثقافتی نسل کشی کے غلط دعوے ان کے تجربے سے بالکل متصادم ہیں۔ ویغورسمیت اقلیتی قومیتیں اپنی مقامی زبانوں میں اخبارات ، ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشنز رکھتے ہیں۔چینی حکومت مقامی ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ لوگ اپنے مذہبی عقائد کی پیروی کرنے میں آزاد ہیں۔اپنے مضمون میں انہوں نے لکھا کہ سنکیانگ ایک خیرمقدم کرنے والا، محفوظ اور ثقافتی طور پر بہت متنوع علاقہ ہے۔ یہ دور دراز ہے لیکن یہی دوری اسے اور بھی دلچسپ اور وہاں تک پہنچنے کی کوشش کرنے کے قابل بناتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔