Thursday, October 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات میں اضافے کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔


تفصیلات کے مطابق 15 ہزار روپے تنخواہ لینے والے شہری عبداللہ شفیق نے سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور دیگر اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو چیلنج کیا تھا۔


جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے قرار دیا کہ ریلیف کے لیے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سپیکر، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین، ڈپٹی اسپیکر اور دیگر اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں کم کی جائیں اور انہیں حقیقت پر مبنی بنایا جائے۔تاہم رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست میں استدعا واضح نہیں۔ عدالت نے اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔