واشنگٹن: امریکا نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ پابندیاں اشارہ ہے کہ ہم آگے کیا کرنے جا رہے ہیں، یوکرین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا روسی صدر سے ہمیشہ اچھی بات چیت ہوتی ہے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ ملاقات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ اس لیے منسوخ کر دی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر کے ساتھ جنوبی کوریا میں میٹنگ شیڈول ہے۔ یوکرین جنگ کے خاتمے اور روسی تیل سے متعلق بات چیت ہوگی ۔ اُمید ہے یوکرین تنازع جلد حل ہو جائے گا۔ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا بھی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ کو نایاب معدنیات کی برآمدات محدود رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایسا ہوا تو اضافی سو فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ پاک بھارت جنگ بھی ٹیرف کے ذریعے ختم کروائی تھی ۔ امریکا دنیا کی سب سے بڑی معیشت ۔ شٹ ڈاؤن نہیں ہونا چاہیے۔