Thursday, October 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی منظوری دے دی

اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی منظوری دے دی

تل ابیب ؛ اسرائیل مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹیں ڈالنے لگا۔ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق بل کے پہلے مرحلے کی اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی قانون سازوں نے چار مراحل پر مشتمل بل کے پہلے مرحلے کی 24 کے مقابلے میں پچیس ووٹوں سے منظوری دے دی ہے۔

بل کی ابتدائی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت اسرائیلی قانون کو مقبوضہ مغربی کنارے پر نافذ کیا جائے گا۔ یہ اقدام باضابطہ طور پر زمین کو ضم کرنے کے مترادف ہے، جسے فلسطینی اپنی آزاد ریاست کے قیام کے لیے چاہتے ہیں۔

سعودی عرب، قطر اور اردن کی مذمت مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا ۔ بیان کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کے خواہشمند ہیں۔ اسرائیل اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حماس کا امریکا سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔