اسلام آباد(انور عباس)اقوام متحدہ پاکستان کے ریزیڈنٹ کوآرڈنیٹر محمد یحیی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کی شدید ضرورت ہے, پاکستان کا عالمی ماحولیاتی آلودگی میں زیادہ حصہ نہیں تاہم وہ اس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے،پاکستان میں سالانہ یو این ڈے 25 اکتوبر کو جوش و جذبے سے منایا جائیگا ،ترجمان یو این ایچ سی آر نے پاکستان میں افغان مہاجرین کے کیمپ بند کیے جانے اور زبردستی واپس بھیجے جانے پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان افغان مہاجرین کے لیے استثنی مانگ رہے ہیں جن کو تحفظ کی ضرورت ہے ۔
سالانہ یو این ڈے کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہویے اقوام متحدہ پاکستان کے ریزیڈنٹ کوارڈنیٹر محمد یحیی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہر برس 24 اکتوبر کو اقوام متحدہ کا عالمی دن مناتا ہے پاکستان میں سالانہ یو این ڈے 25 اکتوبر کو جوش و جذبے سے منایا جاے گا مرکزی عوامی سطح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں الحمرا ہال میں ہو گا پاکستان کا اقوام متحدہ میں بہت مضبوط کردار ہے پاکستان کا کردار صرف قیام امن و امن دستوں تک محدود نہیں ہے پاکستان میں اقوام متحدہ کا سٹاف 4 ہزار کے قریب ہے جن میں سے 90 فیصد پاکستانی ہیں پولیو کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں عالمی ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا حصہ انتہائی کم ہے پاکستان عالمی ماحولیاتی آلودگی میں زیادہ حصہ نہیں ڈالتا تاہم پاکستان عالمی ماحولیاتی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، پاکستان کو شدت سے کلائمیٹ فنانسنگ کی ضرورت ہے عالمی ادارہ صحت پاکستان کے نمائندہ ڈاکٹر لو ڈاپینگ نے کہا کہ پولیو ایک عالمی خطرہ ہے جو کہ دنیا بھر اور اس خطے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان نے پولیو کیسز میں 99.6 فیصد کامیابی حاصل کی ہے ،نمائندہ یونیسیف پاکستان پرنائل آئرن سائیڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کا زیادہ زور شہری سلمز(کچی آبادیوں)اور جنوبی پختونخواہ میں ہے گذشتہ روز تک پاکستان میں پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہویے،یو این اوچا پاکستان کے سربراہ کارلوس گیہا نے بتایا کہ ہم حالیہ تباہ کن سیلابوں سے ہونے والے نقصانات کی پوسٹ ڈیزاسٹر اسیسمنٹ رپورٹ کے منتظر ہیں 2022 کے سیلابوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اقوام متحدہ نے 800 ملین ڈالرز کی اپیل کی تھی تاہم عالمی برادری کی جانب سے 600 ملین ڈالرز فراہم کیے گئے پاکستان کو یو این اپیل کے بعد وعدہ شدہ رقوم کا 80 فیصد موصول ہوا ۔
یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دھائیوں افغان مہاجرین کی میزبانی کو سراہتے ہیں ہمیں افغان مہاجرین کے کیمپ بند کیے جانے اور زبردستی واپس بھیجے جانے پر تحفظات ہیں ہم ان افغان مہاجرین کی ہموار واپسی کے لیے وقت دینا چاہتیہیں کیونکہ افغانستان میں صورتحال انتہائی چیلنجنگ ہے ترجمان یو این ایچ سی آر نے کہا کہ ہم ان افغان مہاجرین کے لیے استثنی مانگ رہے ہیں جن کو تحفظ کی ضرورت ہے افغانستان میں حالات معمول میں آنے تک اس استثنی کی ضرورت ہے پاکستان میں موجود بہت سے افغان مہاجرین کو واپسی کی صورت میں خطرات لاحق ہیں۔
پاکستان میں سالانہ یو این ڈے 25اکتوبر کو جوش و جذبے سے منایا جائیگا، یو این ریذیڈنٹ کوآرڈنیٹر کی پریس کانفرنس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔