Wednesday, October 22, 2025
ہومپاکستانشمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیا

شمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیا

میر علی (سب نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوارج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے بعد گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔فتنہ الخوارج نے علاقے میں دہشت پھیلانے کے لیے سفاکیت کی انتہا کر دی، واقعے میں گاڑی میں سوار تمام چھ افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی فورا مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ انتہائی سفاکانہ انداز میں کیا گیا اور شعلے دور تک دکھائی دیے، جس سے علاقے کے رہائشی شدید خوفزدہ ہوگئے۔مقامی لوگوں نے اس واردات کو فتنہ الخوارج کی درندگی قرار دیتے ہوئے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کیساجہاد ہے، درندگی سے معصوم افراد کو قتل کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ عوامی حلقوں نے مرکزی و مقامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں تحفظ یقینی بنائیں اور مظلوم شہریوں کو تحفظ فراہم کر کے ان درندہ صفت عناصر کی شناخت کر کے قرار واقعی سزا دلائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔