Wednesday, October 22, 2025
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کی درخواست بھی جمعرات کو لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔قیدی عرفان کی بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس بھی جمعرات کو لارجر میں مقرر ہو گیا۔

واضح رہے کہ شبلی فراز، علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ و دیگر نے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔جیل ملاقات ، جیل رولز اور ایس او پیز سے متعلق بھی درخواستیں اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، پنجاب حکومت کے جیل ملاقات سے متعلق کیسز بھی لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔