Wednesday, October 22, 2025
ہومتازہ ترینباجوڑ، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار

باجوڑ، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار

پشاور (سب نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ضلع باجوڑ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شاہی تنگی جنگل میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے، فورسز نے شاہی تنگی کے جنگل میں موجود غار پر گھات لگا کر بھرپور کارروائی کی، اس موقع پر دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلیئر کر دیا اور دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔