اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ مارگلہ کی حدود میں سنٹورس مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کی جانب سے گرفتار دونوں ملزمان نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
پولیس کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس پر سماعت کی ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے ۔ مقدمہ کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون گاوں سے اسلام آباد نوکری کے سلسلے میں آئی، فیس بک سے نوکری کی تلاش کر رہی تھی کال سینٹر نے مجھے نوکری کے لیے بلا لیا ،21تاریخ کو فیصل نامی شخص سے رابطہ ہوا تو مجھے نجی شاپنگ مال بلایا گیا، حفیظ اللہ نامی شخص نیچے آیا اور مجھے فلیٹ میں لے گیا ، گپ شب لگانے کے بعد مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان کی جانب سے مجھے تھپڑ اور مکے مارے گئے ، پولیس کو ون فائیو پر اطلاع دی گئی تو موقع کر پہنچ کر دو افراد کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔