Wednesday, October 22, 2025
ہومتازہ ترینصدر آصف علی زرداری آئندہ ماہ قطر کا دورہ کریں گے

صدر آصف علی زرداری آئندہ ماہ قطر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے۔

صدر زرداری 4 سے 6 نومبر تک دوحہ میں منعقد ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس 1995 میں کوپن ہیگن میں ہونے والے پہلے عالمی سماجی ترقی اجلاس کے سلسلے کی کڑی ہے۔

صدر زرداری دورے کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔