Thursday, October 23, 2025
ہومدنیاگومن دانگ پارٹی کی رہنما کی چائنیز مین لینڈ کے دورے پر آمادگی کے حوالے سے مین لینڈ کا جواب

گومن دانگ پارٹی کی رہنما کی چائنیز مین لینڈ کے دورے پر آمادگی کے حوالے سے مین لینڈ کا جواب

بیجنگ:رپورٹ کے مطابق، گو من دانگ پارٹی کی رہنما زنگ لی وین نے چائنیز مین لینڈ کے دورے پر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔

اس حوالے سے چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چو فنگ لیئن نے کہا کہ ہم “1992 اتفاق رائے”پر قائم رہنے اور “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کرنے کی سیاسی بنیاد پر تائیوان کی تمام سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے ساتھ مل کر آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تبادلوں، تعاون اور دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے،خطے کے امن ، ہم وطنوں کی فلاح بہبود اور قوم کی نشاۃ الثانیہ کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی اسیویں سالگرہ منانے کے لیے ایک تقریب عنقریب متوقع ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس یادگار تقریب میں تائیوان کے ہم وطنوں سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے مدعو کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔