بیجنگ : چین کے نائب صدر ہان زنگ نے امریکہ کی ریاست اوریگن کے سینیٹ کے پریذیڈنٹ راب ویگنر سے ملاقات کی۔بدھ کے روز ہان زنگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک صدر شی جن پھنگ اور صدر ٹرمپ کے درمیان تین بار ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے اور متعدد اہم اتفاقِ رائے حاصل کیے گئے ہیں۔چین اور امریکہ کے درمیان وسیع تر مشترکہ مفادات اور تعاون کے بڑے امکانات موجود ہیں
اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے شراکت دار اور دوست بن سکتے ہیں اور بننے چاہئیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ کامیابی کی بنیاد پر کوشش کرے گا تاکہ دونوں بڑی طاقتیں نئے دور میں درست انداز میں تعلقات استوار کرنے کا راستہ تلاش کر سکیں، جو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہو۔ہان زنگ نے کہا کہ اوریگن ریاست طویل عرصے سے چین کے ساتھ دوستانہ اور تعمیری تعلقات رکھتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینیٹ کے پریذیڈنٹ ویگنر اور دیگر سینیٹرز دونوں فریقوں کے درمیان رابطے اور تبادلے کو مزید فروغ دیں گے، عوامی دوستی کو گہرا کریں گے، اور چین-امریکہ مقامی تعاون کے لیے ایک مثالی کردار ادا کریں گے۔