Wednesday, October 22, 2025
ہومکامرسچین کی صنعتی معیشت میں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مستحکم ترقی کا رجحان برقرار

چین کی صنعتی معیشت میں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مستحکم ترقی کا رجحان برقرار

بیجنگ:رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 6.2 فیصد اضافہ ہوا، اور ملک کی صنعتی معیشت میں مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رہا۔بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، 41 بڑے صنعتی شعبوں میں سے 37 کی اضافی قدر میں سال بہ سال اضافہ ہوا۔

شمار کی گئی 623 بڑی صنعتی مصنوعات میں سے 385 مصنوعات کی پیداوار نے سال بہ سال ترقی کی۔ نامزد سائز سے بالا صنعتوں کی ایکسپورٹ ڈلیوری ویلیو میں سال بہ سال 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا اور نامزد سائز سے بالا منیوفیکچرنگ صنعت کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 9.7 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ توانائی کی سبز تبدیلی کی رہنمائی میں،سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ونڈ ٹربائنز، نیوکلیئر ٹربائنز، اور سولر سیلز جیسے سبز آلات کی پیداوار میں بالترتیب 72.4 فیصد، 38.9فیصد، اور 14فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ صنعتی اداروں کے منافع میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جنوری سے اگست تک، نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں سال بہ سال 0.9 فیصد اضافہ ہوا جس نے اس سال مئی سے کاروباری اداروں کے مجموعی منافع میں کمی کے رجحان کو تبدیل کیا ہے۔ نان فیرس میٹلز اور برقی مشینری جیسی صنعتوں میں منافع میں بالترتیب 12.7فیصد اور 11.5فیصد کی ترقی ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔