Wednesday, October 22, 2025
ہومدنیاآسٹریلیا فوری طور پر فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی بند کرے،چینی وزارت دفاع

آسٹریلیا فوری طور پر فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی بند کرے،چینی وزارت دفاع

بیجنگ: آسٹریلیا کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی فضائیہ کے جہاز P-8A کے بحیرہ جنوبی چین میں پرواز کے دوران، چینی فوجی طیارے نے اسے غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ طور پر انٹرسیپٹ کیا جس سے آسٹریلیوی جہاز اور پائلٹ کو خطرہ لاحق ہوا۔

بدھ کے روز چینی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بین نے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کا بیان حقائق کو مسخ کرتا ہے اور یہ چینی فضائی حدود میں اپنے طیارے کی غیر قانونی پرواز کو چھپانے کی کوشش ہے۔ چین اس بیان کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نےاس بات پر زور دیا کہ پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر کمانڈ نے چینی فضائی حدود میں غیر قانی طور پر داخل ہونے والے آسٹریلوی فوجی طیارے کو روکنے اور حدود سے باہر نکالنے کے اقدامات کیے۔

یہ اقدامات جائز، قانونی، پیشہ ورانہ اور پرامن تھے ۔ ترجمان نے کہا کہ چین آسٹریلیا پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر ان خلاف ورزیوں ، اشتعال انگیزیوں اور پراپیگنڈا کو روکے، اور اپنی فضائی و بحری افواج کی کارروائیوں پر سخت کنٹرول رکھے، تاکہ چین اور آسٹریلیا کی حکومتوں اور افواج کے درمیان تعلقات خراب ہونے سے بچ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ چینی فوج ملکی خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تما م ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔