بیجنگ : چینی وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ نے درخواست پر یورپی کمیشن کے تجارتی و اقتصادی سلامتی کمشنر ماروس سیفکووچ سے ایک ورچوئل بات چیت میں برآمدی کنڑول اور الیکٹرک گاڑیوں پر چین کے خلاف یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی کیس سمیت چین-یورپی یونین کے اہم اقتصادی اور تجارتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیالہ کیا۔
بدھ کے روز وانگ ون تھاؤ نے کہا کہ ریئر ارتھ میٹلز کے برآمدی کنٹرول کے حوالے سے چین کے حالیہ اقدامات قوانین اور ضوابط کے مطابق چین کے برآمدی کنٹرول کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک معمول کا اقدام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین عالمی پیداوار اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے اورچین نے ہمیشہ یورپی یونین کے کاروباری اداروں کے لئے کیسوں کی منظوری کی سہولت فراہم کی ہے۔ نیکسپیریا کے معاملے میں چینی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ چین “قومی سلامتی” کے تصور کے بےجا استعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یورپی یونین تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے نیدرلینڈز پر زور دےگی کہ وہ جلد از جلد ایک مناسب حل پیش کرے۔
ماروس سیفکووچ نے کہا کہ یورپی یونین سمجھتی ہے کہ چین نے قومی سلامتی اور مشترکہ بین الاقوامی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق برآمدی کنٹرول کے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔امید ہے کہ ان اقدامات کے نفاذ کے دوران چین یورپی کمپنیوں کی جانب سے درخواستوں کے جائزے اور منظوری کو تیز کر سکےگا۔انہوں نے کہا کہ نیکسپیریا کے مسئلے پریورپی یونین ضرورت پڑ نے پر چین اور نیدرلینڈز کی فعال مدد کے لئے تیار ہے تاکہ جلد از جلد اس کا حل تلاش کیاجائے۔ فریقین نے پچیسویں چین-یورپی یونین سمٹ میں طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق برسلز میں جلد از جلد ایک “اپ گریڈڈ” چین-یورپی یونین ایکسپورٹ کنٹرول ڈائیلاگ میکنزم میٹنگ منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے چینی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی کیس سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔