اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں مارنے پر ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سی ڈی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن سے آوارہ کتوں کو مارنے پر وضاحت کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور حکم دیا کہ آوارہ کتوں کو مارنے کے شواہد ملنے پر ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں سے متعلق 2020 کی پالیسی پر عمل کرنے کا حکم دیا اور سی ڈی اے کو آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کی۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔