Wednesday, October 22, 2025
ہومٹاپ سٹوریعلیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی پی ایس)علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے جمعہ 24 اکتوبر پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اس بار سٹی پولیس آفیسر کو وارنٹ گرفتاری پر عمل کرانے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران علیمہ خان کا ضامن محمد شریف عدالت پہنچ گیا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر علیمہ خان کے ضامن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔

گارنٹر محمد شریف نے علیمہ خان کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت گارنٹی دے رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔