Wednesday, October 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزانسداد دہشتگردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو پیشی کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو پیشی کا حکم

راولپنڈی (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

آج کی سماعت میں طلب کیے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ۔

جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور آئندہ تاریخ پر 3 گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کو بھی 5 نومبر کو جیل عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔