Wednesday, October 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزحماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ریڈ کراس کے ذریعے دو یرغمالیوں کی لاشیں وصول کی گئی ہیں، جنہیں بعد ازاں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فرانزک میڈیسن منتقل کیا گیا ہے تاکہ ان کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق حماس اب تک ہلاک 28 مغویوں میں سے 15 کی لاشیں اسرائیل کو واپس کر چکی ہے، جن میں سے تازہ دو لاشیں بھی شامل ہیں جو آج حوالے کی گئیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کی قید میں اب بھی 13 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے رابطے جاری ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام جنگ بندی معاہدے کے تسلسل کی علامت ہے اور ممکنہ طور پر مزید انسانی بنیادوں پر تبادلے کے لیے راستہ ہموار کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔