Tuesday, October 21, 2025
ہومپاکستانکے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی

کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، ٹیرف میں 7روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی

اسلام آباد(آئی پی ایس )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکٹرک کے اوسط بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی پیداواری، ترسیلی اور سپلائی ٹیرف سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے کے تحت نیپرا نے کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39 اعشاریہ97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32 اعشاریہ37روپے فی یونٹ مقرر کر دیا ہے، یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی سے متعلق ہے۔نیپرا حکام نے کہا کہ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا کا سابقہ فیصلہ برقرار ہے، رائٹ آف کلیمز کی مد میں صارفین پر 50 ارب روپے کا بوجھ برقرار رکھا گیا ہے۔دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، فیصلہ کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اورسپلائی بزنس کے متعدد پہلوں پر محیط ہے جبکہ کمپنی اس حوالے سے تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔