Tuesday, October 21, 2025
ہومپاکستانآئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا،مالی بہتری کا بھی اعتراف

آئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا،مالی بہتری کا بھی اعتراف

اسلام آباد(آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔آئی ایم ایف نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آوٹ لک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث معاشی اشاریوں کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی، مہنگائی اور کرنٹ اکاونٹ توازن بگڑ سکتا ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 4 اعشاریہ2فیصد ہدف کے مقابلے میں 3اعشاریہ6فیصد رہے گی اور مہنگائی بھی دوبارہ بڑھے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025کی تیسری سہ ماہی میں شدید سیلاب کے باعث معاشی شرح نمو، مہنگائی، کرنٹ اکاونٹ اندازوں سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے، سیلاب کے ان منفی اثرات کی شدت تاحال غیر یقینی ہے البتہ معاشی پالیسیوں کے تسلسل کے نتیجے میں اگلے پانچ سال یعنی 2030تک معاشی شرح نمو بڑھ کر 4اعشاریہ5فیصد ہو جائے گی۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ رواں سال مہنگائی بھی دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ہے، بجلی پر سبسڈی کے خاتمے اور ٹیرف کے معمول پر آنے سے بھی دباو بڑھے گا۔آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا بھی اعتراف کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔