Tuesday, October 21, 2025
ہومتازہ ترینتقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

اسلام آباد (سب نیوز)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی 10 نومبر کو دی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب 10 نومبر کو رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ عہدیدار کسی ایک کھلاڑی کے ساتھ آکر تقریب میں ٹرافی وصول کرسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔