Tuesday, October 21, 2025
ہوماسلام آبادعدالت نے صدر ایمپلائز یونین سی ڈی اے عامر خان کی معزولی کو غیر آئینی قرار دیدیا

عدالت نے صدر ایمپلائز یونین سی ڈی اے عامر خان کی معزولی کو غیر آئینی قرار دیدیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے فاضل جج نے سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر کی معزولی، ایگزیکٹو کونسل کی کاروائی کو معطل کر دیا ۔ سی ڈی اے ایمپلائز یونین کی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میں یونین کے صدر کو عدم اعتماد کے ذریعے نکال دیا گیا تھا، جس پر صدر یونین نے صنعتی تعلقات ایکٹ 2012 کے تحت معزز عدالت میں معزولی کے خلاف کیس دائر کیا

جس پر فاضل جج نے فیصلہ سناتے ہوئے یونین کی کاروائی کو معطل کر دیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر عامر خان نے اپنے عہدیداران سمیت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے ایمپلائز یونین جمہوری اور آئینی تنظیم ہے کسی آوٹ سائیڈر کو مزدوروں کی تنظیم پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزدوروں کی نمائندگی اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

میں یونین کا رجسٹرڈ صدر ہوں اور ملازمین کو حقائق سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری ہے ۔ کچھ عرصے سے نام نہاد جنرل سیکرٹری مزدوروں کے حقوق کا سودا کر رہا تھا ، سی ڈی اے انتظامیہ کے افسران کو بلیک میل کرتا تھا۔ کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا اور ملازمین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا تھا۔ جس پر میں نے حق کی آواز بلند کی ۔ میں تمام عہدیداران اور ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور کسی کو بھی غیر جمہوری طریقے سے شب خون نہیں مارنے دیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔