Tuesday, October 21, 2025
ہومپاکستاناپوزیشن اتحاد نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد کردیا

اپوزیشن اتحاد نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد کردیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے یہ درخواست سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے دفتر میں جمع کروائی گئی، جسے چیف وہِپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماوں نے پیش کیا۔ذرائع کے مطابق درخواست پر اپوزیشن کے 74 اراکینِ اسمبلی کے دستخط موجود ہیں، جنہوں نے متفقہ طور پر محمود خان اچکزئی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ تاہم، پی ٹی آئی کے تین اراکین بیرونِ ملک ہونے کے باعث درخواست پر دستخط نہیں کر سکے۔

چیف وہِپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماں نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی درخواست جمع کرائی۔اپوزیشن کے اس اقدام کے بعد محمود خان اچکزئی باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی قیادت کریں گے اور حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں درخواست جمع کرانے کے بعد اب محمود خان اچکزئی کی باضابطہ تقرری کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے نمائندے کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا، جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کے نام کی باضابطہ درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دی ہے اور امید ہے اب اسپیکر ملک واپسی پر نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور باوقار سیاستدان ہیں، امید ہے کہ ان کے نام پر کسی غیر جمہوری حربے کا سہارا نہیں لیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی نہیں رہنا چاہیے اور اسپیکر کو چاہیے کہ جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کریں۔

اسد قیصر نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات میں صبر و استقامت سے کام لینا چاہیے۔ تجارتی راستے کھولے جائیں اور خطے میں تجارت کو وسطی ایشیائی ممالک تک وسعت دی جائے۔ تحریک انصاف کا ہمیشہ مقف رہا ہے کہ افغانستان ایک برادر ملک ہے اور ہم اس کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو ناکارہ گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ ایک وفاقی وزیر نے بھی اس پر بات کی مگر میں اس کا نام لینا مناسب نہیں سمجھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کو اس کے تین فی صد شیئرز ملنے چاہئیں، لیکن تاحال خیبرپختونخوا کو ایک روپیہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ 74 اراکین اسمبلی کے دستخطوں کے ساتھ محمود خان اچکزئی کے نام کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائی گئی ہے۔ جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لیے محمود خان اچکزئی کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کا ہے جسے تمام اراکین نے متفقہ طور پر تسلیم کیا۔ انہون نے کہا کہ محمود خان اچکزئی پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار بھی تھے۔ جن کی بھوپور حمایت کی گئی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔