Tuesday, October 21, 2025
ہومدنیاچین، بین الاقوامی ثالثی تنظیم کی ہانگ کانگ میں افتتاحی تقریب

چین، بین الاقوامی ثالثی تنظیم کی ہانگ کانگ میں افتتاحی تقریب

ثالثی تنظیم کا تصور گلوبل گورننس انیشی ایٹو سے گہری مطابقت رکھتا ہے، چینی نائب وزیر خا رجہ

بیجنگ () چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قائم بین الاقوامی ثالثی تنظیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔منگل کے روزچین کی نائب وزیرخارجہ حوا چھون اینگ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم کا تصور گلوبل گورننس انیشی ایٹو سے گہری مطابقت رکھتا ہے،

جو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مثبت قانونی توانائی فراہم کرے گا۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ ممالک کی جانب سے اس تنظیم میں شمولیت اور اس کے ذریعے عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لئے نیا حصہ ڈالنے کی امید ظاہر کی۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو لی جیا چھاؤ نے کہا کہ ہانگ کانگ بین الاقوامی ثالثی تنظیم اور تنازعات کے حل کے شعبے کی ترقی کےلیے حمایت جاری رکھے گا۔


نکاراگوا، وینزویلا، کانگو (برازاویل)، کیری باس، پاکستان، کینیا، ڈومینیک اور معاہدے میں شامل دیگر ممالک کے نمائندوں نے بین الاقوامی ثالثی تنظیم کی اہمیت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے زیادہ منصفانہ اور معقول بین الاقوامی نظم و نسق کے قیام میں کردار ادا کیا جا سکے گا۔


“بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے قیام کے بارے میں کنونشن” کے دستخط کی تقریب 30 مئی 2025 کو منعقد ہوئی، اور یہ کنونشن 29 اگست 2025 کو باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوا۔ اس وقت تک دستخط کرنے والے ممالک کی کل تعداد 37 ہے۔ چین، نکاراگوا، وینزویلا، کانگو (برازاویل)، کیری باس، پاکستان، کینیا، ڈومینیک سمیت 8 ممالک نے اس کنونشن کی منظوری دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔