Tuesday, October 21, 2025
ہومتازہ ترینتحریک تحفظ آئین پاکستان کےنام سے اتحاد رجسٹریشن سے متعلقہ جماعتوں کا اظہار لاتعلقی

تحریک تحفظ آئین پاکستان کےنام سے اتحاد رجسٹریشن سے متعلقہ جماعتوں کا اظہار لاتعلقی

اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے سیاسی اتحاد رجسٹرڈ کروانے کی درخواست سے متعلقہ متعدد جماعتوں نے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ دوران سماعت امن تحریک ، فلاحی تحریک اور ویلفیئر پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی ۔ ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسی کی سماعت کی ۔

چیئرمین پاکستان امن اور فلاحی تحریک کے صدر نے الیکشن کمیشن بینچ کو بتایا انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے اتحاد رجسٹر کرنے اور انتخابی نشان کے اجرا کی درخواست نہیں دی ۔ الیکشن کمیشن کا نوٹس ملا تو ہم خود پریشان ہو گئے ۔ درخواست پر ہمارے دستخط نہیں۔

تحفظ آئین پاکستان کے نائب چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست ہمارے لئے حیران کن ہے۔ الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم نے بتایا پاکستان امن تحریک کے لیٹر پیڈ پر درخواست آئی تھی۔

ممبر پنجاب نے کہا اس درخواست کا فرانزک کروایا جائے، درخواست پر دستخط اصل ثابت ہوئے تو کرمنل کارروائی ہو سکتی ہے ، چئیرمن امن تحریک نے کہا ہم معذرت کرتے ہوئے اس کیس کو بند کرنےکی استدعا کرتے ہیں ۔

سماعت کےبعد مصطفی نواز کھوکھر نےمیڈیا سے گفتگو کہا کہ اس درخواست سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ۔ لگتا ہے ملک میں اس وقت آئین اور قانون موجود نہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔